مشرق وسطی

یو اے ای فرانس کے ساتھ مل کر یمن کے توانائی کے ذخائر لوٹنے میں مصروف

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات فرانس کے ساتھ ہوئے اربوں ڈالر کے اسلحے کے سودے کی ادائگی کی غرض سے یمن کے توانائی کے ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔ اس سودے کا مقصد یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں تھوپی گئی تباہ کن جنگ میں ابو ظہبی کی فضائیہ کو مضبوط بنانا ہے۔
یمن کی الخبر ویب سائٹ نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یمن میں فرانس کے سفیر جان میری سافا نے جنوبی صوبے شبوہ میں سنیچر کے روز متحدہ عرب امارات کے اتحادی قبائل کے سرداروں سے ملاقات کی تاکہ اس علاقے میں ابو ظہبی کے ساتھ ہوئے سودے کے تحت ایل این جی گیس کی پیداوار کا عمل شروع کرسکے۔
رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی سفیر کی یہ ملاقات، بلہاف ایل این جی تنصیبات میں پروڈکشن شروع کرنے کے عمل پر مرکوز تھی۔ ان تنصیبات کے 50 فی صد سے زیادہ حصص، فرانسیسی تیل کمپنی ٹوٹل انرجیز ایس ای کے پاس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button