دنیا

یوکرین نے مغرب کے سامنے سر تسلیم خم کردیا: روس

شیعہ نیوز:روس کے ایوان صدر کے ترجمان پاسکوف نے کہا ہے کہ کی ایف کو اس بات کو سمجھنا ہو گا کہ روس کو شسکت دینا نا ممکن ہے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ میددیویف نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ یورپ اب کریمیا اور دونباس کو یوکرین کا حصہ نہیں سمجھتا۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کے لئے اب جن نظریات پر توجہ دی جا رہی ہے، ان میں کریمیا اور دونباس کے علاقے شامل نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو کے بعض سابق اور موجودہ حکام اب یوکرین کے بارے میں نئے نظریات پر غور کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو میں کریمیا اور دونباس کے بغیر ہی نیٹو میں یوکرین کو قبول کر لیا جائے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے تاکید کی کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ اوڈیسا، نیکولائف اور کی ایف کا عملی طور پر یوکرین سے کوئي تعلق نہیں رہ گیاہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی لکھا ہے کہ روسی جدید ہتھیاروں کی پیداواری صلاحیت یوکرین کے لئے خوش آئند نہیں ہو سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button