دنیا

یوکرین یورپ و امریکہ کے بایولوجیکل ہتھیاروں کی تجربہ گاہ ، پیوتن

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز مغرب کی جانب سے یوکرین کو اپنے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کئے جانے پر سخت انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ہتھکنڈہ بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد امریکہ نے یوکرین، جارجیہ، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان اور قزاقستان جیسے ممالک کو اپنے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے مقامات میں تبدیل کر دیا اور روس و چین کی سرحدوں کے قریب اس قسم کا اقدام علاقے اور ماحولیات کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ نیز بین الاقوامی قوانین منجملہ انیس سو بہتر کے کنوینشن کے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button