دنیا

اقوام متحدہ کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کردی اور تمام ملکوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمے داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا نہیں دیکھی۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ اور اس کے خلاف اقدامات کم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button