دنیا

امریکہ، 28 ڈیموکریٹ سینیٹرز کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: 28 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کے نام اپنے خط میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام، اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی مشیر رضا زارعی شہید

خط میں غزہ کے فلسطینی شہریوں کی حالت زار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے اور فوری جنگ بندی پر تاکید کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 228 فلسطینی شہید اور 71 ہزار 377 زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button