دنیاہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولیعہد بن سلمان کے خلاف امریکی عدالت سے سمن جاری

شیعہ نیوز:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے امریکی عدالت نے سمن جاری کردیا۔

عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کیلئے امریکی شہر کلمبیا کی عدالت نے سمن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے اغوا ، بے ہوش کرنے اورتشدد کرنے کا ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے قومی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو گرفتار یا قتل کرنے کا حکم خود سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے نتائج توہین آمیز اور من گھڑت ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی ولیعہد پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔اس سے پہلے سی آئی اے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم براہ راست سعودی ولیعہد بن سلمان نے دیا تھا تاہم اس نے اس بارے میں ثبوت اور شواہد پیش نہیں کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button