اہم پاکستانی خبریں

امریکی وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

شیعہ نیوز: امریکا میں موجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی پر گفتگو کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button