مشرق وسطی

عراقی صوبوں میں داعش دہشـتگردوں کو منتقل کرنے میں امریکہ کا بنیادی کردار

شیعہ نیوز: الحشدالشعبی کے ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی صوبوں میں داعش دہشـتگردوں کو منتقل کرنے میں امریکہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔
عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے عراقی سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ الحشدالشعبی کے جوانوں نے صوبہ الانبار کی وادی حوران میں داعش دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں کا پتہ لگایا ہے ۔
اس سیکورٹی ذریعے کے مطابق داعش کے تقریبا ایک سو دہشتگرد اور کئی سرغنے مخصوص اور پرامن راستوں سے امریکی فوجیوں کی پشتپناہی میں شام سے وادی حوران کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں ۔
اس سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ موصل کے مواصلاتی راستوں سے مغربی الانبار میں داخل ہونے والے دہشتگردوں نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں منجملہ حشدالشعبی کے خوف سے اپنے اڈوں کے اطراف کے علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔
عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنے کے لئے بغداد و واشنگٹن کے درمیان کئی دور کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے باوجود امریکہ عراق میں قابض ہے اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button