مشرق وسطی

ایران-روس کے تعاون سے امریکی پابندیوں کو بے اثر کیا جاسکتا ہے، صدر پزشکیان کی روسی وزیراعظم سے گفتگو

شیعہ نیوز: ایرانی صدر پزشکیان نے روس کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم میخائیل میشوستین سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کو بے اثر کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعہ کو اپنے دورۂ روس کے دوران وزیرِ اعظم میشوستین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے ایران اور روس کے تعلقات کو وسعت دینے کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے آئندہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس اجلاس کے دوران ہم باہمی مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تعلقات کو فروغ دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے تل ابیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پزشکیان نے ایران اور روس کے تعاون کو متنوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نقل و حمل، تعلیم، تجارت، اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کر سکتے ہیں۔ یہ تعاون امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کو بے اثر کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر روس کے وزیر اعظم میخائیل میشوستین نے صدر پزشکیان کے دورۂ روس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ امید ہے کہ ثقافتی مشترکات کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

میشوستین نے رشت-آستارا ریلوے منصوبے کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس منصوبے کے مختلف مراحل طے شدہ وقت کے مطابق مکمل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button