امریکی سفارت خانے پر احتجاج جرم قرار، 2 شیعہ نوجوان پولیس کے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کراچی میں قائم امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔
شیعہ نیوز: کراچی میں قائم شیطان بزرگ امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کے جرم میں 2 شیعہ جوانوں کو سندھ پولیس نے گرفتا رکرلیا۔ نامعلوم مقام پر منتقل ۔
تفصیلات کے مطابق 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کراچی میں قائم امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اس نے پرامن مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2 شیعہ نوجوان مظاہرین کو امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جوانوں کے حوالے سے کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔جبکہ دونوں نوجوانوں کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سرپرستی کے باوجود غاصب اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
واضح رہے کہ ہر سال 16 مئی یوم نکبہ یوم مردہ باد امریکا کے عنوان سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان پر منایا جاتا ہے ۔ اس سال اس دن کی اہمیت اس لیئے بھی زیادہ تھی کہ گذشتہ 8 ماہ سے اسرائیل مسلسل غزہ پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے ہوئے ہے۔
اسی غم وغصے میں نوجوانوں نے امریکی قونصلیٹ کا رخ کیا تھا تاکہ اپنا جذبات کا اظہار کرسکیں لیکن افسوس ہماری پولیس انتظامیہ کو مظلومین غزہ سے زیادہ امریکی اور اسرائیلی مفادات عزیز ہیں۔