پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلوم یمنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر چراغاں کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غریب ترین مسلم ملک یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے گزشتہ 7 سال سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید و زخمی ہونے والے لاکھوں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر چراغاں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

کراچی پریس کلب کے باہر 30 جنوری بروز اتوار ٹھیک 7بجے شب مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات یمنی مسلمانوں کی حمایت میں شمع روشن کریں گے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حوثی باغی نہیں بلکہ یمن کےباوفا بیٹے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

چراغاں میں سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے گذشتہ 7 برس سے ظلم وبربریت اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں یمن میں ہونے والی تباہی و بربادی کو بھی عیاں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button