پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ شیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ شہید

کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ ڈیوٹی پر معمور شیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ کا بہیمانہ قتل ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل قیصرشاہ کو بےدردی سےشہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ درابن میں قائم نادرا آفس کے باہرشیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تکفیری وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، متعدد گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیصر شاہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ایکس سروس مین تھا اور اس پہ ایک مرتبہ پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں یہ محفوظ رہا تھا۔ شہید قیصر شاہ کی میت کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close