پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام علیؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا علویت ہے۔علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز: عزا خانہ ابو طالبؑ سولجر بازار میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور بمناسبت چہلم دعا کمیٹی کے رکن و مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر حسینی، شبیر حسینی کی والدہ محترمہ فاطمہ روزہ خاتون زوجہ زوار قربان علی کی بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی و مجلس منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات کے علاوہ، علمائے کرام، شعراء، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی، وکلاء، صحافی، سیاسی، سماجی، ماتمی انجمنوں،اسکاؤٹس، کے نمائندوں نے شرکت کی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا صادق جعفری، مولانا محمد عباس شاکری، مولانا سید صغیر عباس بخاری، مولانا سید عامر رضا زیدی، مولانا محمد علی جوہری، مولانا زاہد حسین ہاشمی، مولانا بشیر انصاری، مولانا بشیر نجفی، جعفریہ الائنس شبر رضا، تحریک تحفظ عزاداری کونسل آغا رحیم جعفری، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی، قمر عباس رضوی، عابد زیدی آل پاکستان سنی تحریک مطلوب عوان،پاکستان فلاح پارٹی محمد جنید منشی، پاکستان پیپلز پارٹی احسن رضوی، صحافی شکیل ذکی، محمد مہدی، ہے بوتراب اسکاؤٹ، محمد مہدی، ضامن عباس، الخدام اسکاؤٹ علی عباس، عزادار حسین کاظمی، ثاقب رضا ثاقب، ندیم رضوی,ناصر آغا، عامر کاظمی، اقبال کاظمی، مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری برادر سید حسن رضا،برادر نوشاد، برادر کمیل،علمائے امامیہ ذاکرین کے نمائندے سید وجیہ الحسن عابدی موجود تھے۔علامہ محمد امین شہیدی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دار عمل ہے۔ دنیا اپنے آپ کو انسان بنانے کی جگہ ہے۔امام علیؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا علویت ہے۔کائنات کا ہر ذرہ خدا کی عبادت کرتا ہے۔خدا نے ہماری حقیقت کو چھپاکر رکھا ہے۔انسان بدن کی قید سے
آزاد ہوتا ہے تو یہ پردے ہٹ جاتے ہیں۔اہلیبیتؑ پر درود بھیجنے کی بہت فضیلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button