مشرق وسطی

ہم غزہ کے عوام کی مرضی کے بغیر آنے والی ہر فوج کو غاصب سمبھ کر اس کا مقابلہ کریں گے: ترجمان حماس

شیعہ نیوز:حازم قاسم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی قوم کو شکست نہیں دے سکتا بلکہ ہماری قوم اس کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا امریکی حکام فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کی جتنی چاہیں تکرار کریں، لیکن فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے وفادار ہیں اور اس کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی غاصبین کی حمایت میں انتہا پسندانہ اور مجرمانہ موقف بیان کر رہے ہیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل عمل ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 4 فروری کو غزہ کو خالی کرکے وہاں کے باشندوں کو پڑوسی عرب ملکوں میں بھیجنے اور اس کو امریکی تسلط میں لینے کی بات کی ہے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے پڑوسی ملکوں منجملہ مصر اور اردن کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے اپنے ہاں بسائيں۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل غزہ امریکا کی تحویل میں دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button