اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، آغا رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے زائرین اور قافلہ سالاروں کی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں روز اول سے اردو زبان کو اسکا آئینی و جائز حق دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو آنے والے محرم الحرام اور اربعین امام حسینؑ کے حوالے سے زائرین کے ممکنہ مسائل سے آگاہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button