مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، حازم قاسم

شیعہ نیوز: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دیا کہ اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ہم کسی امریکی یا اسرائیلی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کی کئی شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے خوفزدہ ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے اور ہم کسی امریکی یا اسرائیلی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

حازم قاسم نے زور دیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ قیدیوں کو رہا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل متفقہ انسانی پروٹوکول پر عمل کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button