پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم نے ملعون احسن باکسر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وحدت لیگل ونگ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سےحضرت امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جانشین ِو فرزند رسول اکرم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ حضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں بدترین اور ناقابل بیان گستاخی کے مرتکب ناصبی دہشت گرد تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ کے سرغنہ ملعون احسن باکسر کے خلاف وحدت لیگل ونگ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت لیگل ونگ کے سید اسدعباس نقوی ایڈوکیٹ اور سید فخر رضوی ایڈوکیٹ نے دیگر وکلاء اور ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید امتیاز عباس کاظمی اور دیگر مومنین کے ہمراہ تھانہ اچھرہ لاہور پہنچ کر حضرت امام مہدی ؑ کی شان اقدس میں بدترین انداز میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست جمع کروادی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تحریک لبیک کے ملعون احسن باکسر کی امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی

پولیس انتظامیہ نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کےآغاز کا یقین دلایا ہے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت نازک حالات کاشکار ہے، ہم فرقہ وارانہ ماحول بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ملعون کےخلاف فوری قانون کارروائی کو یقینی بنائیں اور ملت جعفریہ کے غم وغصے کو کم کریں، اگر وعدے کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملعون کو گرفتار نا کیا تو لاہور کی تمام شاہراہوں پر بھرپور احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوگااور پھر ہم نہیں بلکہ انتظامیہ کو ہمارے پاس چل کرآنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button