دنیا

غزہ میں بچوں کی انتہائی ابتر صورتحال کی بابت ڈبلیو ایف پی کا انتباہ

شیعہ نیوز:ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مک کین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں باپ یہ نہیں جانتے کہ وہ آج وہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا پائيں گے یا کل تک وہ زندہ رہیں گے۔مک کین نے کہا کہ ہم غزہ کے لئے وسیع پیمانے پر فوری انسانی امداد کی اپیل کرتے ہيں۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں طبی مراکز پر سو سے زائد حملے ریکارڈ کیے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً چار ہزار بچے اور دو ہزار پانچ سو دس خواتین ہیں۔اس کے علاوہ دوہزار دو سے زائد لاپتہ افراد کا اندراج کیا گیا ہے کہ جن میں سے بارہ سو بچے ہیں جو اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button