پاکستانی شیعہ خبریں

ولادت صادقینؑ، جامعہ شہید عارف الحسینی میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز: جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں اتحاد امت کانفرنس بمناسبت میلاد خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) و امام جعفر صادق (ع) کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم (ص) کی ذات اقدس امت کیلئے مرکز اتحاد ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج مسلمان دنیا بھر میں جن مشکلات کا شکار ہیں، اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم تعلیمات اسلامی سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور نبی کریم (ص) کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹ رہے ہیں۔ کانفرنس میں عمائدین سمیت جامعہ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button