دنیا

عالمی ادارہ صحت کا رفح پر اسرائیل کے ممکنہ حملے سے خبردار

شیعہ نیوز:عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل Tedros Adhanom نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع پناہ گزین شہر رفح پر اسرائیل کا ہمہ گیر حملہ ایک انسانی تباہی اور المیے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں فریقین سے جنگ بندی اور دیرپا امن کے حصول کی کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا کہ وہ رفح پر حملہ کرنے سے باز رہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت رفح شہر میں حماس کا فوجی مرکز ہونے کا دعوی کرتے ہوئے تمام تر بین الاقوامی انتباہات کے باوجود اس شہر پر حملہ کرنے پر مصر ہے۔
جب کہ وہاں تقریباً 14 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد اور پناہ گزین رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button