پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

6 ماہ سے لاپتہ، ایڈوکیٹ یافث نوید ہاشمی بازیاب ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کاوشوں سےسابق صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی 6 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان اور سابق صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ 8 اگست 2019ء کو اسلام آباد سے اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب وہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچے تھے کہ انکی فیملی کے اندر جانے کے بعد انہیں نہ معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ جوان، علماءاور فعال قومی شخصیات کئی کئی برسوںسے جبری گمشدگیوں کا شکارہیں،جن کی بازیابی کے لئے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور اہلخانہ کی کوششوں کے سبب یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ 6 ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد اپنے اہلخانہ کے درمیان پہنچ گئے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری لاپتہ عزادار کی بازئیابی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button