مشرق وسطی

یمن میں سعودی جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی جارحین کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں بعض سرحدی محاذوں پر سعودی جارحین کی جانب سے کشیدگی پیدا کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحین کی کشیدگی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلکہ اس طرح کے اقدامات سے ان کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوں گے۔

یحیی سریع نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارحین کی طرف سے اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی اس علاقے میں دراندازی اور اپنے فوجی تعینات کرنے کی کوششیں بھی کررہے ہیں تاہم اب تک ان کی تمام کوششین ناکام رہی ہیں۔

صنعا اور ریاض کے وفود کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی کے لئے اسٹاک ہوم معاہدے پراٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عمل درآمد کا اعلان کیا گیا لیکن سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button