مشرق وسطی

یمنی عوام نے فرانس کے جھنڈے اور میکرون کی تصویر کو آگ لگائی

شیعہ نیوز: پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری ہے اور اس سلسلے یمنی عوام نے جنوبی یمن کے صوبے عدن کے شہر المعلا میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے عدن میں رسول خدا (ص) کی شان میں گستاخی کرنے اور فرانس کے صدر کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف ہزاروں یمنیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانس کے پرچم اور صدر میکرون کے پتلے کو نذر آتش کر دیا اور فرانس اور میکرون مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

یمنی عوام نے لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ فرانسیسی صدر کے پست بیان کی شدید مذمت کی۔اس سے قبل بھی یمنی عوام نے فرانسیسی حکام کے توہین رسالت پر مبنی بیانات کی مذمت میں مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر اور حکام کی طرف سے شان رسالتمآب میں گستاخی اور اہانت آمیز بیانات کے بعد پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا کے گوشہ و کنار میں فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

ایران نے فرانسیسی صدر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرانسیسی نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر کے بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button