مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز اور مجاہدین نے سعودیہ کے 2 جاسوس طیارے مار گرائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ کے مجاہدین نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب اتحاد کے دو جاسوس ڈرون طیاروں کو جیزان اور عسیر میں تباہ کردیا ہے ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا ہرلحاظ سے مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button