مشرق وسطی

یمنی فوج کا جواب سعودی عرب کے لیے انتہائی دردناک ثابت ہوگا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے مجرمانہ حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

صوبہ صعدہ کے ایک بازار اور الحدیدہ کے شہر حیس پر سعودی فوج کی گولہ باری اور راکٹ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ ہمارا جواب دشمن کے لیے انتہائی دردناک ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں پر خاموش رہے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی دشمن کو ہمارے جوابی حملے کا انتظار کرنا چاہیے۔

سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کی شام صوبہ الحدیدہ پر گولہ باری کی ہے۔ تاحال اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں بدھ کی صبح صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے الرقو کے ایک بازار پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں عورتوں اور بچوں سمیت اڑتیس افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button