اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

یمنی فوج نے امریکی ٹینکوں کو اپنی ایمانی طاقت سے زیر کیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے ’’ایمانِ یمنی‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مضبوط موقف ہماری ایمانی قوت جبکہ ہر محاذ پر یمنی جوانوں کی مزاحمتی کامیابیاں ان کے ایمانی جذبے کی بناء پر ہیں۔

انہوں نے ویڈیو لنک پر یمنی مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی ایمانی طاقت کے زور پر امریکی ٹینکوں کو تباہ کر کے اپنے پیروں تلے روند ڈالا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ آج ہمارے خلاف ایک ایسی جنگ مسلط کی گئی ہے جس کے ذریعے یمنی قوم پر مسلط ہونے اور ان کے مزاحمتی محاذ کو توڑنے کیلئے اقتصادی سے لیکر فوجی تک ہر قسم کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی دشمن اس جنگ میں شکست کھا چکا ہے کیونکہ ہمارے اندر روحانی و اخلاقی لحاظ سے مطلوب خصوصیات موجود ہیں اور ہم خداوند متعال پر توکل کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے یمن کو نہ اپنی ثقافت برآمد کی ہے اور نہ ہی کوئی علم ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے وباء کے علاوہ کوئی چیز یمن کو برآمد نہیں کی تاہم دشمن کی طرف سے عراق کو برآمد کی جانیوالی سوغات کا ہم سب مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ امریکہ تاحال متعدد عراقی علماء کو قتل کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button