مشرق وسطی

یمنی فوج سعودی عرب کو تاریخی اور فیصلہ کن سبق سکھائیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمارے امن و صلح کے پیغام کو نظر انداز کردیا ہے اور وہ جنگ جاری رکھنے کے ناپاک عزائم پر قائم ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور عوام سعودی عرب کو تاریخی اور فیصلہ کن سبق سکھائیں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے نہتے شہریوں ، بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور اسے مناسب وقت میںمنہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button