یمن کے حالات یوکرائن سے زیادہ ابتر ہیں، میڈیا کی خاموشی مجرمانہ ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ظفر حیدر نے کہا ہے کہ امریکی عزائم عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں، روس یوکرائن تنازع کا سفارتی حل ممکن تھا لیکن امریکہ نے اس تنازع کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے یوکرائن کو نیٹو افواج میں شمولیت کا خواب دکھا کر اپنی جنگ میں دھکیل ڈالا، جس کے منفی اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ماضی اس بات کی خود گواہی دیتا ہے کہ جس نے امریکہ پر بھروسہ کیا، اس نے نقصان اٹھایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں 28 فروری 2012 سانحہ کوہستان، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن
اس مقام پر انہوں نے عالمی میڈیا کی یمن کے حالات سے بے اعتنائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے حالات یوکرائن سے زیادہ ابتر ہیں، عالمی میڈیا یمن میں معصوم بچوں پر کی جانے والی بمباری پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، یمنی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔