پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا گیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کا حملہ جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے، یمن کو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی سزا دی گئی ہے، غزہ پر اسرائیل حملے کے خلاف فلسطین کا عملاً ساتھ دینے والا یہ واحد اسلامی ملک ہے، 56 ممالک کا سات سال تک پوری استقامت اور جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے ملک کو دبا لینے کا خواب دیکھنے والے احمق و نادان ہیں، عالمی استعماری قوتوں نے مسلم ممالک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ جو مسلم حکمران یمن پر حملے کے خلاف سکوت طاری کئے ہوئے ہیں انہیں یہ بات ذہن نشیں رکھنا ہوگی کہ امریکہ کسی کا یار نہیں، اس کی دوستی صرف اپنے مفادات سے وابستہ ہے، امت مسلمہ کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے وحشیانہ اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر بزدلانہ وار کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button