مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کا سعودی عرب کی آرامکوآئل فیلڈ پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور مزاحمتی فورس نے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل فیلڈ پر کامیاب میزائل حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر جارحیت کے جواب میں یمنی افواج اور مزاحمتی فورسز کی جانب سے جدہ میں واقع سعودی عرب کی آرامکو آئل فیلڈ پر کامیاب میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کی جانب سےآرامکو آئل فیلڈ پرقدس 2 نامی میزائل سے علی الصبح حملہ کیا گیا جو اپنے نشانے پر لگا۔

سعودی عرب کی جانب سے تا حال اس حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کے عوض امریکہ سے خریدا جانے والا میزائل ڈیفینس سسٹم بھی بالکل ناکارہ ثابت ہوا ہے اور یمنیوں کے تمام حملہ کایاب ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کے جواب میں ہونے والے حملوںمیں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب کے اندر اہم مقامات پر حملے کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button