مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج کا القاعدہ کے خلاف کامیاب آپریشن

شیعہ نیوز:یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے صوبہ البیضاء کے کچھ علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد صنعا حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فوج حیرت زدہ کرنے والا آپریشن کرنے والی ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے ٹوئٹ کیا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو بہت تیزی سے شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ان کے ٹھکانوں سے فرارہونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

حسین العزی کا کہنا ہے کہ میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی شکست کا مزہ چکھنا کوئی آسان نہیں ہے اور ہم اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ کرنے والے آپریشن کی تیاری میں ہیں تاکہ ہم یہ ثابت کر سکیں کہ وہ ہمیشہ غلطی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظار کریں اور یہ دیکھیں کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجیوں نے البیضا میں کامیابی حاصل کر لی اور القاعدہ کو شکست کا تلخ مزہ چکھایا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملے اس بات کی علامت ہیں کہ وہ امن کے لئے تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جمعرات کو البیضا کے جنوبی علاقے میں دو آپریشن کیا تھا جس کے دوران انہوں نے متعدد علاقوں اور ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔

اس آپریشن میں القاعدہ کے 80 سے زیادہ سرغنہ و عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close