مشرق وسطی

اسرائیلی حکومت کو یمن کے وزیردفاع ناصر العاطفی کا سخت انتباہ

شیعہ نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں کے بارے ميں خبردار کیا ہے۔

محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت غزہ اور فلسطین پر حملے بند نہیں کرتی اور اس کا محاصرہ ختم نہيں کرتی تو ہماری فورسز کے پاس اور بھی بہت سے آپشنز ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ’فلسطین ٹوڈے‘ چینل کے دفترپر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

واضح رہے کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے بحیرۂ احمر میں آمد و رفت کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں یا اس کے ساتھ تعاون کرنے والے بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے کہا ہے کہ جب تک کہ جارح اسرائیل غزہ کے خلاف اپنے حملے بند نہیں کرتا بحیرۂ احمر میں اس حکومت کے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button