مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز نے سعودی ایف-15 طیارہ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کے ایک جارح طیارے کے خلاف زبردست آپریشن کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اس آپریشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے جمعے کی شام کو صوبہ مآرب میں جنگی طیارے کو انٹرسپٹ کرنے کا ایک ویڈیو جاری کیا۔

یمن کی مسلح افواج کو ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع نے جمعرات کی رات مآرب صوبے کے الجوبہ علاقے میں سعودی عرب کے جنگی طیارے ایف-15 کو انٹرسپٹ کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے فاطر-1 میزائل کا استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button