مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا

شیعہ نیوز، بین الااقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحادکے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد کے چین کے ساختہ سی ایچ 4 نامی ڈرون کو یمنی فوج نے صوبہ مآرب میں تباہ کردیا ہے۔ المسیرہ کے مطابق اس ڈرون کے پر18 مٹرلمبے ہیں اور یہ ڈرون 5 ہزار سے 7 ہزار مٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو یمن میں شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں دس ممالک نے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جن میں امریکہ، اسرائیل،سوڈان، امارات اور بحرین شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close