یمنی عہدیدار نے ایران کے بارے میں امریکہ کے جعلی دعووں کو مسترد کردیا
شیعہ نیوز: چونکہ واشنگٹن جانتا ہے کہ صنعاء کی جانب سے ایک بھرپور جوابی وار آنے والا ہے اس لئے ہاتھ پاوں مار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار "حزام الاسد” نے العربیہ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا جو کہ یمن کی مقاومتی تحریک ” انصار الله” کے پولیٹیکل بیورو ہیں۔
حزام الاسد نے کہا کہ ہم لندن و واشنگٹن سے انتقام لے کر رہیں گے کیونکہ انہوں نے ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ امریکہ، یمن پر جارحیت سے قبل عمانی ثالثین کے ذریعے ہمیں کافی سارے پیغامات بھجوا چکا ہے اور اب بھی اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح اپنی جعلی فتح کا ڈھونگ رچا سکے۔
انہوں نے بحیرہ احمر میں یمنی فورسز کی کارروائیوں میں ایرانی کردار کے حوالے سے امریکی حکام کے دعووں کو جھوٹ سے تعبیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام شیعہ قتل و غارت گری کیخلاف احتجاجی ریلی
انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ ایران اپنے فیصلوں کو ہم پر مسلط کرتا ہے، جب کہ یہ امریکہ کے راگ الاپنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
گزشتہ دنوں میں امریکی حکام میڈیا میں یہ الزامات لگا رہے ہیں کہ بحیرہ احمر میں یمنی فورسز ایران کی حمایت سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ایران کے حوالے سے یہی امریکی دعویٰ کئی بار سامنے آ چکا ہے۔ حالانکہ ہمیشہ ہی یمن کے اعلیٰ سیاسی حکام اپنی فورسز کی کارروائیوں میں تہران کے کسی بھی کردار کو مسترد کرتے ہیں۔
صنعاء حکام کا کہنا ہے کہ ہماری تمام کارروائیاں یمنیوں کے ہاتھوں انجام پاتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے آج صبح ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں پر یمنی فورسز کی کارروائیوں کے جواب میں کئے ہیں۔ امریکہ نے جمعے کو بھی برطانیہ کی مدد سے یمن میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع” سمیت تمام اعلیٰ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری افواج امریکی حملوں کا جواب دئیے بِنا نہیں رہ سکیں گی۔