پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعہ کراچی میں ’’یوم حسینؑ‘‘ 7 اگست کو منعقد کیا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے جامعہ کراچی میں سالانہ ” یوم حسین ؑ “ 7 اگست کو منعقد کیا جائےگا۔

جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام ”یوم حسینؑ “ بروز پیر 7 اگست2023 ء کو صبح11 بجے پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین حسینی پر پاکستانی زائرین کا عراق میں داخلہ فری ہوگا

یوم حسین ؑ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کریں گے جبکہ معروف نعت خواں و نوحہ خواں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

یوم حسین ؑ سے خطاب علامہ سید نصرت عباس بخاری، اہل سنت عالم دین مفتی منظر الحق تھانوی اور علامہ سید رضا مہدی رضوی فرمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button