اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پریوم القدس منانے کا اعلان کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پریوم القدس منانے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء محاذ کی جانب سےالقدس اجلاس میں خطاب کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی صدر حجتہ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی چیئرمین علامہ عبد الخالق فریدی سلفی، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد و دیگر نے فلسطین فاؤنڈیشن کے القدس اجلاس و دعوت افطار میں شرکت کے موقع پر علماء مشائخ اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ کے خلاف فلسطین کی آزادی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ حکومت جمعۃ الوداع کو یوم القدس سرکاری سطح پر منائے جانے کا اعلان کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مرکزی آزادی القدس ریلی23 رمضان المبارک نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول اور فلسطین کا مسئلہ کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ دینی و غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے، امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منائے جانے کا جرات مندانہ قابل تقلید و ستائش اعلان کرکے امت مسلمہ میں شعور و بیداری پیدا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button