اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کا یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے، علامہ ناصر عباس

معرکہ کربلا دنیا بھر کے غیرت مندوں ،بہادروں، باضمیر انسانوں کی درس گاہ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحد ت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا دنیا بھر کے غیرت مندوں ،بہادروں، باضمیر انسانوں کی درس گاہ ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے۔ اس وقت سرحد پار خطرات کاسامنا ہے جس کا مقابلہ جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر ہی کیا جاسکتا ہے ۔اور یہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت بھی ہے ۔آج کے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے انیس سو پینسٹھ کے قومی جذبے اورولولے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مخصوص فکر کے پیروکار پورے ملک کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔ اس وطن میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہب و مسلک برابری کے حقوق حاصل ہیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کے عقیدے میں مداخلت کا باعث بنے۔عالمی استعماری و ظاغوتی قوتوں کی ایما پر جو عناصر اس ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکامی اٹھانا پڑے گی۔قومی اخوت وحدت کا ہتھیار انہیں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گا۔ ہم نے شجاعت عزم و استقامت اور وفاداری کربلا سے لی ہے ۔وطن عزیز کے سچے بیٹے جذبہ حسینی سے سرشار ہیں اور ملک پر کسی بھی مشکل وقت میں جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button