اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

موجودہ ملکی مسائل کی وجہ قائداعظم کے سنہری اصولوں کو فراموش کرنا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ قائداعظم کے سنہری اصولوں کو فراموش کر دیا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں ایک سازش کے تحت قائداعظم کی تعلیمات سے دور کرنے کیلئے نصاب سے قائداعظم کے خطبات نکالے جا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے، قائداعظم نے اپنے خطبات میں اس کا ہمیشہ عزم کیا کہ ہمارا پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکرا حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ ایسی ریاست حاصل کرنا چاہتے ہیں، جہاں پر اسلام کے سنہری اصولوں کو آزما سکیں، مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کو ملک پاکستان میں بدنام کیا جا رہا ہے۔

زاہد مہدی نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خطبات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ میرے عزیز طلبا تمہاری طرف اس توقع سے دیکھتا ہوں تمہیں مستقبل میں اپنے وطن کا ایک ذمہ دار شہری بننا ہے، تم اپنی تعلیم پوری محنت، لگن اور نظم و ضبط کیساتھ جای رکھو، تمہارا اصل کام والدین اور ملک سے وفاداری ہے اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ آئی ایس او آج بھی قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہے قائد اعظم کے اصول ایمان اتحاد تنظیم کے فروغ کیلئے آئی ایس او کے کارکنان مصروف عمل ہیں اور قائداعظم کے یوم پیدائش پر اس عزم کو دہرانے کی ضرورت ہے کہ بحیثیت طالبعلم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں بسنے والے شیعہ قائد اعظم ؒکے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں

مرکزی صدر نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے، جس میں ہر فرد کو بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ریاست میں اپنی زندگی گزارنے کی اجازت ہو، لیکن پاکستان کی اشرافیہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی اسلامی فلاحی ریاست بننے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہوئی ہیں، آج پاکستان میں مذہبی و فرقہ وارنہ بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ قائداعظم کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ مذہبی انتہا پسند پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، پاکستان میں جاری مذہبی انتہا پسندی قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے راستے سے منحرف ہونے کی دلیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button