مشرق وسطی

غزہ پر صہیونی جارحیت جاری، 70 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز :غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی اور امریکہ کی حمایت کے تحت غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ پر فضائی اور توپخانے کی مدد سے شدید حملہ کیا۔ منگل کو رات گئے تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی قراقرم انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور خبیب کالج سکردو کے سپورٹس گالا میں شرکت

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے غزہ کے شمالی پر کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی جریدے نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت شمالی غزہ کو جدا کرنے کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button