مشرق وسطی

شام پر پھر صیہونی فوج کی جارحیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے شام پر تازہ جارحیت میں میزائیل سے حملہ کیا جسکا شامی فوج نے ايئر ڈیفنس سسٹم سے مقابلہ کیا۔

جمعرات کی صبح دمشق کے مضافات پر فائر کئے گئے کئی میزائل کو شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی منہدم کر دیا۔

نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، صیہونی فوج نے شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے سے یہ حملہ کیا۔ اس حملے میں شامی فوج کا ایک جوان مارا گیا۔

صیہونی فوج شام میں سرگرم دہشتگرد ٹولوں کی حمایت و مدد کے تناظر میں شامی فوج کی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کو آئے دن نشانہ بناتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشتگرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔

اس وقت باقی بچے دہشتگرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button