مشرق وسطی

غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 85 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: غزہ میں صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اس حوالے سے اتوار کو فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غزہ میں کل سے اب تک مزید 85 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے اب تک 72 ہزار 654 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button