دنیا

صہیونی جاسوسی ڈرون طیاروں کی پروازیں، صہیونی بستیوں پر میزائل حملے

شیعہ نیوز: القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ کے ارد گرد واقع صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے مشرقی علاقے کی طرف چند میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی تحریک لبیک پاکستان معروف وی لاگر رجب بٹ کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑ گئی! آخر کیوں

المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج کے جاسوس ڈرونز علاقے کی فضاء میں پرواز کر رہے تھے۔

تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ارد گرد مقبوضہ علاقوں پر کم از کم چار میزائل حملے کیے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button