مشرق وسطی
صیہونی دہشتگردوں نے ایک دن میں 5 فلسطینیوں کو قتل کر دیا
شیعہ نیوز:قدس کے غاصب اور جابر صیہونی دہشتگردوں کی رام اللہ میں فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان عوده محمد عوده شہید ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے اُس لڑکے کے سینے پر گولی ماری۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہداء کی تعداد 5 ہو گئی۔
اس سے قبل قدس کے غاصب ٹولے کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمود محیسن بیت لحم میں جبکہ بلال عوض کبہا جنین میں، فلسطینی صحافی خاتون غفران وراسنه الخلیل میں اور اسی طرح گزشتہ سال سیف القدس کی جنگ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا یاسر المصری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غزہ میں شہید ہوا۔