دنیا

صہیونیوں کا نیتن یاہو کی رہائشگاہ کا محاصرہ، کابینہ کے خلاف شدید نعرے بازی

شیعہ نیوز: حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین کے ہمراہ ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو نااہل اور نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین اور غزہ میں صہیونی فورسز کی ناکامی سے ناراض اسرائیلیوں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوکر اس کا محاصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصانات

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے ساحلی شہر قیصریہ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نتن یاہو کو حماس کے خلاف شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو فوری طور پر برطرف کرتے ہوئے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عبرانی چینل 12 نے کہا ہے کہ مظاہرین نے جنگی کابینہ کو پیغام دیا ہے کہ وزیرداخلہ بن گویر کی جانب سے مظاہرین کے سختی برتنے کی ہدایات جاری ہونے کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔

مظاہرین نے نیتن یاہو کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ بدترین جنایت کی ہے لہذا فوری طور پر عدالتی کاروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ صہیونی مظاہرین جمعہ کے دن سے نیتن یاہو اور صہیونی کابینہ کے خلاف ساحلی شہر قیصریہ میں احتجاج کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button