دنیاہفتہ کی اہم خبریں

صہیونیوں کا نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: ہزاروں صہیونیوں نے شاہراہوں پر نکل کر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں سے مقاومت کے حملوں میں صہیونی فوج اور عوام کو بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے۔

حملوں میں اضافے کے ساتھ صہیونی عوام کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں بھی شدت آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امیر قطر اور برطانوی وزیر اعظم کا غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر تبادلہ خیال

صہیونی روزنامے یدیعوت احارونوت کے مطابق ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے یدیعوت احارونوت نے صہیونی یرغمالیوں کے بارے میں نتن یاہو کے خیالات سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔

اخبار نے کہا تھا کہ نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے اپنی کابینہ کی بقاء اور تحقیقات سے بچنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

باخبر ذرائع نے کہا تھا کہ نتن یاہو کو خدشہ ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوجائے تو جلد انتخابات اور تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button