زلفی بخاری کی جیت، کالعدم سپاہ صحابہ اور سعودی لابی کی تاریخی ذلت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) زائرین کی ایران سے پاکستان آمد اور زائرین سمیت سید زلفی بخاری کو پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قراردینے والی سعودی نواز لابی خصوصاً کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ارمانوں پر پانی پھرگیا اور انہیں بدترین ذلت اور شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے وکیل حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر وزیر اعظم کے مشیر برائے سندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کےخلاف کورونا وائرس سے متاثرہ زائرین کو ایران سے پاکستان میں داخل کرنے اور پھر تفتان سے مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے جھوٹے الزام پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا مستردکردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سندر پار پاکستانیز سید زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق عدالت نے تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے کہا کہ 23مارچ کو آرٹیکل 245 لگ چکا ہے لہٰذا عدالت کے پاس آرٹیکل 199 لگانے کا اختیار نہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے لاگو ہونے کے بعد عدالت کے پاس آرٹیکل 199 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار نہیں اور یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم ناہی آپ کے اور ناہی اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ریال خور کاعدم جماعتوں، سیاستدانوں اور صحافیوں نے کورونا وائرس کو مسلکی رنگ دے کر ملک میں انتشار پھیلانے کا ماحول گرم کر رکھا ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے ان تمام کو تاریخی ذلت کا سامناکرنا پڑا ہے۔