مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو یمنی بندرگاہوں پر حملے کی قیمت چکانا ہوگی، سنیئر یمنی عہدیدار

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈر علی حمود المشکی نے کہا کہ ملک کی بندرگاہوں پر امریکی حملے اس خون آشام عالمی درندے کی سفاکیت کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں جو قاتل اور مقتول کو مساوی قرار دیتا ہے، اور یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر سے غیر جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے امریکی جرائم کی واضح مذمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

المشکی نے واضح کیا کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ یمن کی جنگ تمہیں بہت مہنگی پڑے گی، ہم انتقام لیں گے اور اپنے شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے۔ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جارحانہ کارروائیاں حدیدہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ یمن جانے والے ہر جہاز کو چرا لیتا ہے، یمن پر امریکی حملے ناکامی سے دوچار ہیں، دشمن اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور صنعا کے قبرستانوں پر حملہ اس دعوے کا واضح ثبوت ہے۔

یمنی فوج کے کمانڈر نے ملک کے ساحل پر کرائے کے فوجیوں کو خبردار کرتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کو صیہونی رژیم کی کھلی حمایت اور یمن کو غزہ کی حمایت سے روکنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ساحل پر موجود دشمن کے کرائے کے فوجیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے احمقانہ اقدام کی قیمت مہنگی پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button