اہم پاکستانی خبریں

ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا

Abbottabad Police handed over Hasan Niazi to Quetta Police

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور لانے کے لیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط ارسال کردیا گیا ہے، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لے جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button