پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی اہم ملاقات

وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عرب ممالک کے حکمران ہیں لاکھوں انسانوں کا خون بھی انہیں غیرت نہیں دلا سکا ، ناصر عباس شیرازی

اس سے پہلے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جیل سپرنٹینڈنٹ نے ملاقات نہ کروائی جس پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے توہین عدالت کی رٹ دائر کی، عدالت نے سپرنٹینڈنٹ کو بلا کر جواب طلب کیا جس پر اس حیلے بہانوں سے کام لیا لیکن عدالت کو مطمئن نہ کر سکتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی اور آج کے دن عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حامی بھری تھی،ملاقات میں رہنماؤں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button